ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: گورنر سے ملے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ ،فلور ٹسٹ کیلئے تیار

مدھیہ پردیش: گورنر سے ملے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ ،فلور ٹسٹ کیلئے تیار

Sat, 14 Mar 2020 10:32:01    S.O. News Service

بھوپال،14؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے جمعہ کو گورنر لال جی ٹنڈن سے فلور ٹسٹ کو لے کر ملاقات کی ہے- وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے فلور ٹسٹ کو لے کر تاریخ مانگی ہے-اسی مہینے16/ مارچ کو اسمبلی سیشن کا آغاز ہو رہا ہے-معلومات کے مطابق اسپیکر فلور ٹسٹ کے لئے تاریخ دیں گے-واضح رہے کہ کانگریس میں چل رہے سیاسی گھمسان کے درمیان گورنر لال جی ٹنڈن ہولی کی چھٹی مناکر جمعرات کی رات کو بھوپال واپس آ چکے ہیں -ریاست کے22/ ممبران اسمبلی نے اپنی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے-ان میں سے19/ رکن اسمبلی بنگلور میں ہیں -حالانکہ سی ایم کمل ناتھ نے گورنر سے مل کر ایک خط دیا ہے اوربی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ بی جے پی ان کے ممبران اسمبلی کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے-

6وزراء برخاست:مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کی سفارش پر آج گورنر لال جی ٹنڈن نے ریاست کے چھ وزرا کو کابینہ سے برخاست کردیا- کملناتھ نے حال ہی میں ان و زرا کو کابینہ سے ہٹائے جانے کی گورنر ٹنڈن سے سفارش کی تھی جس پر گورنر نے کابینہ کے چھ اراکین کو فوراًکابینہ سے برخاست کردیا ہے - ان وزرا کے نام امرتی دیوی، تلسی رام سلاوٹ، گووند سنگھ راجپوت، مہندر سنگھ، پردھومن سنگھ تومر اور ڈاکٹر پربھورام چودھری ہیں -

 


Share: